یوپی اے ٹی ایس نے 5 ریاستوں کی پولیس کے ساتھ مل کر جمعرات کی صبح ممبئی،
جالندھر، نرکٹیا گنج (بہار)، بجنور اور مظفر نگر میں آپریشن کئے۔ اس دوران
تین افراد کو دہشت گردانہ سازش رچنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اے ٹی
ایس کے افسروں کے مطابق اس کے علاوہ 6 دیگر افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے،
ثبوتوں کی بنیاد پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔
بتایا گیا کہ یہ
اطلاع تھی کہ دہشت گردانہ واقعات انجام دینے کے لئے ایک
گروہ تیار ہو رہا ہے، جس کے کچھ انتہائی سرگرم رکن نئے رکن بنانے کی کوشش
کر رہے ہیں۔ اس کے بعد دہلی کی اسپیشل سیل، آندھراپردیش کی سی آئی سیل،
مہاراشٹر اے ٹی ایس، پنجاب پولیس، بہار پولیس کے ساتھ اتر پردیش اے ٹی ایس
نے اس آپریشن کو انجام دیا ہے۔ اے ٹی ایس کے مطابق گرفتار افراد کی
تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔